لاہور:اے پی سی میں شرکت پر آمادہ کرنے کیلئے فضل الرحمان کی نوازشریف سے ملاقات
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا پہنچے جہاں انھوں نے نوازشریف سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور سینئر رہنما پرویز رشید بھی شریک تھے۔
ذرائع کا کہناہےکہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کےدرمیان ملاقات کا ایجنڈا 31 اکتوبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ہے جس میں مولانا فضل الرحمان سابق وزیراعظم کو اے پی سی میں ذاتی طور پر شرکت کرنے پر آمادہ کررہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف اور فضل الرحمان کی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر سینئر رہنماؤں کی بھی شرکت کا امکان ہے