کراچی :ایف آئی اے نے انورمجید کے بیٹے نمرمجید کو رہا کردیا
ایف آئی اے نے انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو رہا کردیا اور یہ رہائی عدالتی احکامات پرعمل میں آئی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق نمرمجید کو صرف پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا، عدالت نے نمرمجید کو منگل تک پیش ہونے کی مہلت دی ہے۔
گزشتہ روز اومنی گروپ کی منجمد چینی غائب کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔