لاہور:پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کا رابطہ
پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق کا رابطہ ۔۔۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی ،ملاقات میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ اور پیپلزپارٹی کے رہنما حیدر زمان قریشی بھی شریک
ملاقات میں دونوں جماعتوں کی قیادت کا ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے چوہدری شجاعت حسین کو سینیٹ کا سونئیر (شیلڈ) پیش کی ۔
چوہدری شجاعت حسین نے سلیم مانڈوی والا کو اپنی کتاب "سچ تو یہ ہے " پیش کی