Oct 28, 2018 10:41 pm
views : 379
Location : Domestic Place
Lahore- Moulana Fazlurahman Media Talk
لاہور، نواز شریف کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ شہباز شریف کو کرنا ہے،مولانا فضل الرحمان
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ شہباز شریف کو کرنا ہے،آج حمزہ شہباز اور انکے اہلخانہ کو شہباز شریف سے ملنے نہیں دیا گیا جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں آئیں گے تب ان سے بات کی جائیگی۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی مینڈیٹ سے آئی ہے،حکومت کی پالیسیوں اور کارکردگی سے ملک بری طرح متاثر ہورہا ہے،ان معاملات کا تعلق حکومت بنانے سے نہیں ہے ہمیں اب عوام کے مسائل پر توجہ دینی ہے۔