لاہور،کنگ ایڈورڈ میڈکل یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد
کنگ ایڈورڈ میڈکل یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا،واک میو ہسپتال سرجیکل ٹاور سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی تک نکالی گئی۔
بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے واک اور سیمینار، وی سی کنگ ایڈورڈ میڈکل یونیورسٹی سمیت سیاسی، سماجی اور کھیل سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
سیمینار میں ماہرین نے شرکا کو بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 80 ہزار سے زائد خواتین میں بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوتی ہے جب کہ 40 ہزارخواتین اس موذی مرض کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتی ہیں، بریسٹ کینسر سے بچاؤ کے لئے بروقت تشخیص ضروری ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسرعائشہ شوکت کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسرسے ایشیا میں سب سے زیادہ اموات پاکستان میں ہوتی ہیں۔