لاہور:آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں گرفتارشہباز شریف کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا
پاکستان مسلم لیگ(ن) کےمرکزی صدر شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر تیسری بار احتساب عدالت پیش کر دیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے حج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی اور تمام راستے کنٹینرز اور خاردار تارے لگا بند کر دئیے گئے۔
ن لیگی ورکرز کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود تھےاور حکومت مخالف نعرے بازی کی گئی۔شہبازشریف کو 5 اکتوبر کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب تک ان کے جسمانی ریمانڈ میں دو بار توسیع کی جا چکی ہے۔
شہباز شریف پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من پسند افراد کو ٹھیکے دیے اور کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔