اسلام آباد:انڈونیشیا میں طیارے کو حادثہ،188 مسافر سوار تھے
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نجی فضائی کمپنی کا مسافر طیارہ جے ٹی 610 انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے پرواز کرنے کے بعد سمندر میں گر گیا۔مسافر طیارہ 188 مسافروں کو لے کر جکارتہ سے بنگ کا بیلی ٹنگ جزائر کے شہر پنگ کال پینانگ روانہ ہوئی تھی۔
فضائی کمپنی کے مطابق طیارے میں تین بچوں سمیت 178 مسافر سوار تھے جب کہ دو پائلٹ اور عملے کے دیگر پانچ ارکان بھی طیارے میں موجود تھے۔ مقامی وقت کے مطابق طیارہ صبح چھ بجکر 20 منٹ پر جکارتہ ائرپورٹ سے روانہ ہوا تھا اور پرواز کے 20 منٹ بعد ہی طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 737 تھا اور اسے دو سال قبل ہی استعمال کرنا شروع کیا گیا تھا۔