پشاور:حکومت مدارس کے خلاف کوئی اقدامات کرنے نہیں جا رہی، اسد قیصر
جماعت اشاعت توحید والسنہ کے زیر اہتمام پنج پیر صوابی میں سہ روزہ اجتماع کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مدارس کے خلاف کوئی اقدامات کرنے نہیں جا رہی۔ عمران خان کا یہی پیغام لے کر آیا ہوں۔ مدارس کے لئے کسی بھی قسم کی اصلاحات میں علما کو اعتماد میں لیں گے قران مجید کا ترجمہ پنجاب کے نصاب میں بھی شامل کیا جائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اشاعت توحیدو السنہ کے امیر مولانا محمد طیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے زیر قیادت حکومت پاکستان کو استحکام کی طرف لے جا رہی ہے۔ ماضی میں ایک دوسرے پر الزمات لگانے والی جماعتیں آج حکومت کے خلاف متحد ہو گئی ہیں لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کر نا پڑے گا۔
اختتامی تقریب میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر وطن عزیز کی سلامتی کیلے خصوصی دعا کی گئی