کراچی :مبارک ولیج کی صفائی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور دیگر اداروں کے تعاون سے آپریشن جاری
رجمان پاک بحریہ کے مطابق مبارک ولیج کے ساحل پر تیل کے رساؤ سے پیدا ہونے والی آلودگی کو صاف کرنے کے لئے پاک بحریہ کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور دیگر اداروں کے تعاون سے آپریشن شروع کردیا گیا ہے ، آپریشن میں پاک بحریہ کے سو سے زائد جوان دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ساحل کی صفائی میں مصروف ہیں۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مبارک ولیج کے ساحل پر آلودگی پر کافی حد تک قابوپایا جا چکا ہے۔ساحل پر چٹانوں کی صفائی کا عمل تاحال جاری ہے۔ساحل کی مکمل صفائی تک پاک بحریہ اور میری ٹائم سیکیوریٹی ایجنسی کا مشترکہ آپریشن جاری رہے گا۔ پاک بحریہ سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی