سکھر: وزیر بلدیات سندھ کا سکھر میں واٹر اسکیموں اور پلانٹس کا دورہ ۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے سکھر شہر کا دورہ کیا، وزیر بلدیات کو شہر سمیت سکھر کو پانی کی فراہمی ان کے فلٹر ہونے کے طریقے کار سمیت پلانٹ کی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔سعید غنی نے شہر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے تینوں پلانٹس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار۔
دورے میں وزیر بلدیات کے ہمراہ میئرسکھر ارسلان شیخ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر سکھر میونسپل کارپوریشن کے افسران موجود تھے