Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 29, 2018 06:28 pm views : 520

Location : Domestic Place

Kuala.Lumpur- Black Day in Kuala Lumpur against Indianaggression
  • Urdu

کوالالمپور، کشمیر پر بھارتی جارحیت کے خلاف کوالالمپور میں بھی یوم سیاہ منایا گیا

بھارت کے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کے خلاف ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں یوم سیاہ منایا گیا۔ اس حوالے سے تقریب کا اہتمام پاکستانی ہائی کمیشن  کوالالمپور نے کیا۔
مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے افراد، سفارتکاروں، مجلس پروندنگان پرتوبوہان اسلام ملائیشیا سے الحاق رکھنے والی غیرسرکاری تنظیموں، خواتین اور انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی این جی اوز، کاروباری، ادبی شخصیات اور طلبا کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں صدرمملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے  بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیاہ کی مناسبت سے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ جن میں بھارت کے غیرقانونی تسلط کے خلاف کشمیریوں کی سات دہائیوں سے جاری جدوجہد آزادی میں دی جانے والی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا  اوربھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں کیخلاف مظالم و بربریت کی مذمت کی گئی۔
تقریب میں میرواعظ عمرفاروق کے نمائندہ و آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنونیئرسید فیض نقشبندی، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک اور کشمیری یوتھ فورم کی رہنما شائستہ صفی کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
کشمیری مقررین کا کہنا تھا کہ ماورائے عدالت قتل، گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جاتا ہے، غاصب بھارتی فوج کشمیری رہنماؤں اور کارکنوں کی جبری گمشدگی، جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی منظم کوششیں کر رہی ہیں۔ مقررین نے ملائیشیا حکومت اور عوام سے کشمیریوں کی اخلاقی حمایت کا مطالبہ کیا ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی کی وجہ سے کشمیریوں کے خلاف جاری مظالم سے متعلق بین الاقوامی برادری کو فوری آگاہی نہیں ہوتی۔
پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے اپنے خطاب میں یوم سیاہ کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ مستند ذرائع سے مسئلہ کشمیر کی حقیقت معلوم کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی کشمیر سے متعلق قرادادوں کا حوالہ دیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری صرف ظلم سہنے والی قوم نہیں بلکہ وہ ایک بہادر قوم ہے جو کئی دہائیوں سے لاکھوں مسلح بھارتی فوجیوں کا نہتے مقابلہ کر رہی ہے۔ کشمیریوں کو صرف ہمدردی نہیں چاہئے بلکہ عالمی برادری کی جانب سے ان کی قربانیوں کو تسلیم اور ان کی جدوجہد آزادی کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved