راولپنڈی، سپہ سالار سے یو اے ای کے بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل صالح محمد صالح نے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی سلامتی، دو طرفہ تعلقات، دفاعی شعبے میں باہمی تعاون سمیت دیگر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دوران ملاقات دونوں ممالک کی افواج کے مابین ملٹری ٹریننگ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
یو اے ای بری فوج کے کمانڈر صالح محمد صالح نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
کمانڈر صالح محمد صالح کی جانب سے یادگار شہداء پر حاضری دی گئی ۔
قبل ازیں یو اے ای کے بری فوج کے کمانڈر کو پاک فوج کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔