اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پروڈکشن آرڈڑ جاری ہونے کے باوجود
شہباز شریف کو ایوان میں تاخیر سے لانے پر مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی اجلاس
کا بائیکاٹ کر دیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں ضمنی
انتخاب میں کامیاب ہونے والے امیدواروں نے حلف اٹھایا۔
اسپیکر قومی اسمبلی
اسد قیصر نے نو منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔
شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس سے قومی اسمبلی میں موجود اپنے چیمبر میں چلے گئے
جہاں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں
خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، مریم اورنگزیب اور دیگر پارٹی رہنما بھی شریک تھے۔