دوحہ، وزیر مملکت شہریار آفریدی کی قطر کے وزیر اعظم کے ہمراہ بین الاقوامی داخلی سلامتی پر ہونے والی نمائش میں شرکت
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے قطر کے وزیر اعظم شیخ عبداللہ
بن نصیر بن خلیفہ الثانی کے ہمراہ بین الاقوامی داخلی سلامتی پر ہونے والی
نمائش میں شرکت کی۔نمائش کا انعقاد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا جو 29
تا 31 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے قطر او رپاکستان کے درمیان
اقتصادی، سلامتی اور ثقافتی تعاون کی بنیادوں پر باہمی تعلقات بڑھانے پر
زور دیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر قطر کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
قبل ازیں وزیر مملکت نے پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور قطر میں
مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ملے اور ان سے خطاب کیا۔وزیر مملکت نے قطر میں
مقیم پاکستانیوں کے مسائل سنے اور اسے جلد حل کروانے کی یقین دہانی بھی
کروائی۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا اہم
کردار ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے
سہولت فراہم کرنے کیلئے حکومت اقدامات لے رہی ہے۔ وہ دن دور نہیں جب بیرون
ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا سازگار ماحول میسر آئے
گا۔