حیدر آباد،وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے حیدر آبادڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے حیدر آبادڈویلپمنٹ اتھارٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ایچ ڈی اے، واسا اور دیگر محکموں کے سربراہان اور افسران نے شرکت کی۔
صوبائی وزیر اور چیئرمین ایچ ڈی اے سعید غنی کو ادارے کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ متعلقہ حکام نےایچ ڈی اے کے منصوبوں،ترقیاتی کاموں اور دیگر معاملات کے حوالے سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا۔