لاہور،جناح اسپتال پیڈیاٹرک ڈپارٹمنٹ کی ٹیم بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں
لاہور جناح اسپتال پیڈیاٹرک ڈپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر کا کہنا ہے کہ قرآن پاک میں حکم ہے کہ دو سال تک بچوں کو ماں کا دودھ پلایا جائے جبکہ میڈیکل کے مطابق بھی اگر ایسا کیا جائے تو بچہ بہت سی بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر کا کہنا تھا کہ پیڈیاٹرک ڈپارٹمنٹ کی ٹیم یہاں آنے والے بچوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے،یہاں آنے والے بچوں کی مکمل دیکھ بھال ہوتی ہے،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بچے کو طبی امداد دی جاتی ہے جبکہ ادویات کی فراہمی کیلئے بھی الگ فارمیسی قائم ہے جہاں مفت دوائیاں فراہم کی جاتی ہیں۔
ڈاکٹر عامر کا کہنا تھا کہ حکومت کے وژن کے مطابق پیڈیاٹرک ڈپارٹمنٹ میں عالمی طرز پر سہولیات فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ بچوں کوحفاظتی ٹیکے بھی لگائے جاتے ہیں،قرآن پاک میں حکم بھی ہے جبکہ میڈیکل سائنس بھی یہی کہتی ہےکہ اگردوسال تک بچوں کو ماؤں کا دودھ پلایا جائے تو وہ بہت سی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔