کراچی، چہلم کے جلوس کے شرکاء نے نماز ظہرین امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ پر ادا کی
ملک بھر میں آج چہلم شہدائے کربلا کے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہے جبکہ کئی شہروں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک میں مرکزی مجلس کے بعد برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے شرکاء نے نماز ظہرین امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ پر ادا کی۔
سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مختلف مقامات پر سخت چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔
جلوس کے راستوں پر سبیلیں بھی لگائی گئی ہیں جہاں پر جلوس کے شرکاء کے لیے دودھ اور شربت کا اہتمام کیا گیا ہے ۔