Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 30, 2018 04:57 pm views : 448

Islamabad- Alazizia Reference, Nawaz Sharif appears in Accountability Courts
  • Urdu

اسلام آباد، نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے پر حتمی بیان قلمبند کروادیا

 قومی احتساب بیورو (نیب) نے العزیزیہ ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے پر حتمی بیان قلمبند کروادیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس میں نیب نے شواہد مکمل ہونے پر حتمی بیان قلمبند کروایا۔ نیب کے پراسیکیوٹر واثق ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں حتمی بیان لکھوایا۔ عدالت نے حکم دیا کہ العزیزیہ ریفرنس کی آئندہ سماعت میں ملزم نواز شریف کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 20 اپریل اور 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی کاپیاں بھی پیش کر دی ہیں۔
خواجہ حارث نے نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا 20 اپریل کا فیصلہ اس ریفرنس سے متعلق نہیں، دوسرا فیصلہ آ جانے کے بعد پرانا فیصلہ پیش نہیں کیا جا سکتا۔
نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ دونوں فیصلوں میں مشترک بنیادیں حوالے کے طور پر پڑھی جا سکتی ہیں۔ نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 22 گواہان کے بیانات قلمبند کروائے۔
علاوہ ازیں آج فلیگ شپ ریفرنس کی بھی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر ساتویں روز بھی جرح کی گئی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved