Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 30, 2018 07:27 pm views : 443

Islamabad- PM meets WMO Delegation
  • Urdu

اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان سے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات

وزیر اعظم عمران خان سے ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے وفدنے ملاقات کی۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وفد کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔
وفد کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پھیلی تیس لاکھ میمن کمیونٹی اور پاکستان میں موجود دس لاکھ میمن برادری آپ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں بھرپور کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔ صحت ، تعلیم اور سوشل سروسز میں خدمات کے علاوہ میمن برادی پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں بھی حکومت کے ساتھ ہے ۔ میمن گلوبل یوتھ کمیونٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے سلسلے میں انکیوبیشن سنٹرز کے قیام کیلئے  حکومت کو پلان پیش کرے گی۔
وزیر اعظم کی جانب سے میمن برادری کی ملکی تعمیر وترقی اور خصوصا سوشل سیکٹر میں خدمات کی تعریف کی گئی۔
حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے سلسلے میں اٹھائے جانے والے اقدامات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بے سہارا، نادار اور خصوصا ان لوگوں کے لیے جو سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں حکومت ان کے لیے شیلٹر مہیا کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے اس سلسلے میں پہلا منصوبہ لاہور میں حکومتی زمین پر مسافروں کے لیے پانچ شیلٹر بنانے کا ہے جہاں مسافروں اور ناداروں کو عارضی طور پر چھت کے ساتھ ساتھ دو وقت کھانے کی بھی سہولت میسر آئے گی۔
انہوں نے وفد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صاحب ثروت لوگوں کی جانب سی اسی قسم کے منصوبے کا آغاز کراچی میں بھی کیا جا سکتا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی اور سوشل سروسز کی بہتری کے لیے میمن کمیونٹی کے تجربے اور استعداد سے استفادہ کرے گی۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved