کراچی، چہلم کے جلوس کے شرکا نے امریکی واسرائیلی پرچم نذر آتش کردیئے
نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ اور شہدائے کربلا کا چہلم آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، چہلم کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں سمیت مختلف مقامات پر جلوس اور مجالس عزا کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر نمائش چورنگی کے قریب چہلم کے مرکزی جلوس کے شرکا کی جانب سے امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیا گیا جبکہ عزاداران کی جانب سے امریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعرے بھی بلند کئے گئے۔
امریکی اور اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔
جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں،جلوس میں شامل ہونے والے ہر شخص کو پانچ سطحی حفاظتی حصار میں جسمانی تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے۔