لاہور، وزیرا عظم عمران خان کی وزیرا علیٰ پنجاب سے ون آن ون ملاقات
وزیرا عظم عمران خان پنجاب کے دارالحکومت لاہور پہنچ گئے۔ وزیرا علیٰ ہاؤس آمد کے موقع پر وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیرا عظم عمران خان کا استقبال کیا۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو سو روزہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیرا علیٰ پنجاب نے صوبے میں جاری منصوبے اور دیگر امور پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
اس موقع پر صوبائی وزراء اور ارکان پنجاب اسمبلی بھی شریک تھے۔