Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 30, 2018 08:53 pm views : 479

Location : National Press Club

Islamabad- Chairman PPP Bilawal Bhutto in Journalist Protest
  • Urdu

اسلام آباد، بلاول بھٹو حتجاج پر بیٹھے صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچ گئے

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے میڈیا ہاؤسز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف احتجاجاً پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پکوڑوں کے اسٹال لگالئے۔ احتجاج کے دوسرے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صحافیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پہنچے اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ صحافی برادری کا معاشی قتل عام کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا صحافی برادری سے بہت پرانا رشتہ ہے، جب بھی اس ملک میں ناانصافی ہوئی ہے پیپلز پارٹی اور صحافی برادری نے ساتھ مل کر ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی ہے، چاہے وہ جنرل ضیاء الحق کی آمریت ہو یا پھر جنرل پرویز مشرف کا مارشل لاء ہو اور آج بھی نئے پاکستان میں نیا نظام لایا جارہا ہے اس کی مخالفت بھی ہمیں مل کر کرنی پڑے گی۔ حکومت کا کام عوام کو بے روزگار کرنا نہیں ہوتا، اس حکومت نے بہت بڑے وعدے کئے تھے کہ ہم ایک کروڑ نوکریاں پیدا کریں گے، ہر جگہ جہاں پر ہم جاتے ہیں عوام سراپا احتجاج ہیں۔ حتیٰ کہ اب تو سرکاری ملازمین بھی آوازیں اٹھارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ پارلیمنٹ میں بہت اچھی باتیں کررہے تھے کہ اپوزیشن کی تجاویز لینا چاہتے ہیں لیکن ہماری تجویز سنے بغیر ہی چلتے بنے، اس عمل سے وزیر خزانہ کی غیر سنجیدگی واضح ہوتی ہے، دراصل وہ ہم سے رائے طلب ہی نہیں کرنا چاہتے، وہ اپنے آگے کسی کی نہیں چلنے دیں گے تاہم اپوزیشن میں ہم ان کے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کا معاشی قتل عام کیا جارہا ہے، ایک سازش کے تحت آزادی صحافت پر حملے کئے جارہے ہیں ، پاکستان پیپلز پارٹی نہ صرف اس کی مذمت کرتی ہے بلکہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور سڑکوں پر بھی ہم آواز اٹھائیں گے۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved