کراچی، چہلم کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا منزل مقصود کی جانب رواں دواں
نواسہ
رسول ؐ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کےجانثاروں کا چہلم آج عقیدت و
احترام سے منایا جارہا ہے،اس موقع پرذوالجناح ،علم اور تعزیہ کے جلوس برآمد
ہو رہے ہیں جبکہ مجالس کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے۔
چہلم کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا منزل مقصود کی جانب رواں دواں ہے۔
کراچی میں چہلم
امام حسین کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے
ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
قانون
نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جلوس کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف
اتظامات کئے گئے ہیں،کراچی پولیس چیف امیر شیخ کے مطابق پولیس کے مطابق
جلوس کی سیکیورٹی کیلیے 11ہزار کے قریب اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔