کراچی،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے جرمنی کے قونصل جنرل ایگن وولفرتھ کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی
شاہ سے جرمنی کے قونصل جنرل ایگن وولفرتھ نے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ ہاؤس
میں ہونے والی ملاقات میں کراچی ٹریٹمنٹ پلانٹس، ساف پانی کے پروجیکٹس اور
زرعی پانی کے پروجیکٹس پر بات چیت کی گئی،پروجیکٹس کیلئے جرمنی سے بہترین
فرمز لاکر پی پی پی موڈ پر ان پروجیکٹس پر کام کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کے صحیح استعمال کے لیے عوام کو بھی آگاہی دینا ہوگی۔
وزیر
اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جرمن فرمز کی جلد واٹر بورڈ کی اینڈمنسٹریشن سے
ملاقاتیں شروع ہونگی،اس وقت کراچی میں 77 ایم جی ڈی پانی ٹریٹ ہوتا
ہے،جرمنی کے تعاون سے ویسٹ واٹر کو ٹریٹ کرکے صنعتی ضروریات پوری کی جائیں
گی۔