div>وزیراعلیٰ
سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے فور منصوبے سے متعلق اجلاس وزیر
اعلیٰ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز
نے خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل انعام حیدر ملک، سی او ایس 5 کور،
سی او ایس ہیڈ کوارٹر ایف ڈبلیو او شریک ہوئے جبکہ کمانڈر 494 انجنیئرنگ
گروپ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، پرنسپل سیکریٹری ، کمشنر کراچی، خالد
محمود شیخ، ایم ڈی واٹر بورڈ اور اسد زمین، پی ڈی کے فور منصوبہ بھی شریک
ہوئے۔
اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے فور کو جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
اجلاس
میں کے فور فیز ٹو اور فیز تھری کا بھی سول ورک فیز 1 کے ساتھ شروع کرنے
کا فیصلہ کیا گیا وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے نہ صرف پروجیکٹ
کے تینوں فیز جلد مکمل ہونگے بلکہ پروجیکٹ کا مسائل بھی ساتھ ساتھ حل کرنے
میں مدد ملیں گے۔