div>حضرت
علی بن عثمان الہجویری داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے مرکز تجلیات پر
تین روزہ عرس کا آج آخری روز ہے،عرس کی تقریبات اور روحانی محافل کا
سلسلہ جاری ہے،عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،علما
اور سجادہ نشین زائرین کو اولیا اللہ کی تعلیمات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
عرس
کی تین روزہ تقریبات رات کو محفل نعت کے بعد دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو
رہی ہے،دربار پر آئے زائرین کے لئے پراٹھے، حلیم اور قورمے کے لنگر کا
اہتمام کیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک
عقیدتمند کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال یہاں آتے ہیں انکے فیض سے ہی ہمارا
روزگار چلتا ہے۔
ایک اور عقیدتمند کا کہناتھا کہ میں گزشتہ 35 سالوں سے یہاں آرہا ہوں انکے ساتھ ہماری تاریخ وابستہ ہے۔
ایک اور عقیدتمند کا کہنا تھا کہ حضرت داتا علی کی آمد سے پہلے یہ خطہ کفرستان تھا حضور کی آمد سے یہاں کفر کا خاتمہ ہوا۔