اسلام آباد: سپریم کورٹ بار الیکشن 2018-19 کا میدان سج گیا
سپریم کورٹ بار کا سالانہ الیکشن آج ہوگا،انتخابات سپریم کورٹ اور چاروں رجسٹریوں میں ہونگے،صدارتی نشست کے لئے امان اللہ کنرانی اور علی احمد کرد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے
پروفیشنل گروپ کے امان اللہ کنرانی اور انڈیپنڈنٹ گروپ کے علی احمد کرد امیدوار ہیں،سپریم بار کے صدر ، نائب صدر اور سیکرٹری کے تین اہم عہدوں کیلئے چھ امیدوار مد مقابل ہوں گے
سپریم کورٹ کے داخلی دروازےامیدواروں کے انتخابی بینرز سے سج گئے،ملک بھر سے 3047 ووٹرز وکلاء اپناحق رائے استعمال کریں گے،اس سال دونوں صدارتی امیدواروں کا تعلق بلوچستان سے ہے،نائب صدر کے لئے ملک کرامت اعوان اور سیدطیب محمود جعفری کے درمیان مقابلہ ہوگا
سیکریٹری کے لئے پروفیشنل گروپ سے شمیم الرحمان ملک اور انڈیپنڈنٹ گروپ کی طرف سے عظمت اللہ چوہدری امیدوار ہیں
پولنگ کا وقت صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ہے،دوپہر ایک سے دو بجے تک نماز اور کھانے کا وقفہ ہوگا