لاہور: وفاقی وزیر صحت کی ہیلتھ سپلائی چین کے استحکام پرسمپوزیم میں شرکت
وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے فاطمہ میموریل اسپتال میں ہیلتھ سپلائی چین کے استحکام پر سمپوزیم میں شرکت کی،چیئرپرسن شاہینہ رحمان اور ڈین پروفیسر رخشندہ رحمان نے بھی سمپوزیم میں شرکت کی
اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہیلتھ سپلائی چین کے استحکام کے بغیر صحت عامہ کے اہداف کا حصول ممکن نہیں،کسی بھی مرض کے علاج یا سرجری میں ہیلتھ چین کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے،خوشی ہے کہ ہیلتھ سپلائی چین کو اب طبی اداروں میں بطور مضمون پڑھایا جا رہا ہے،
ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ریسرچرز کو ہیلتھ سپلائی سسٹم کے استحکام کے لئے بھی ریسرچ کرنی چاہیے،فاطمہ میموریل اسپتال علاج معالجے کی سہولتوں اور میڈیکل ایجوکیشن میں گرانقدر کردار ادا کررہا ہے،طبی شعبے کے استحکام کے لئے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،