اسلام آباد:انصاف کی دہائی چیف جسٹس تک نہ پہنچ سکی، خیرپور کا خاندان تھانے میں بند
سپریم کورٹ کے باہر 6 گھنٹے
سے روڈ بلاک کرکے دھرنا دینے والوں پر پولس نے دھاوا بول دیا۔ متاثرین نے
سندھ میں پتافی فیملی کے چھ افراد کے قتل پر سپریم کورٹ کے باہر صبح سے
دھرنا دیا ہوا تھا۔ پولیس نے زبردستی احتجاج کرنے والے مرد و خواتین کو
پولیس گاڑی میں ڈال کر تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا۔
صبح سے بھوکے
متاثرین چیف جسٹس سے نوٹس لینے کے لئے دھرنا دے رہے تھے، متاثرین پتافی
فیملی کو انصاف دو، سندھ حکومت ظالم ہے کے نعرے لگا رہے تھے۔
احتجاجی
مظاہرین کا کہنا تھا کہ خیرپور کے با اثر افراد سمیت وڈیروں نے علی رضا کو
قتل کیا، نوجوان علی رضا کو چھُریوں کے وارسے قتل کیا گیا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بااثرافراد کو قتل کی تحقیقات میں شامل تفتیش کرکے بااثر ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔