کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سے یورپی ارکان پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یورپی ارکان پارلیمنٹ کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں سندھ میں سرمایہ کے مواقع، ماحول اور حکومت کی پالیسیز پر بات چیت کی گئی،یورپی ارکان پارلیمنٹ کے وفد کی سربراہی جین لیمبر نے کی
ملاقات میں سندھ میں سرمایہ کے مواقع، ماحول اور حکومت کی پالیسیز پر بات چیت کی گئی ، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں انرجی، انفرااسٹرکچر، واٹر ڈی سالی نیشن، ایگریکلچر، کارپوریٹ فارمنگ، پبلک ٹرانسپورٹ اور بہت سارے دیگر میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں
حکومت سرمایہ کاروں کے لیے بہت ساری سہولیات پیدا کررہی ہے،