اسلام آباد: اسطرح کے بیانات سے اداروں کو متنازعہ بنایا جاتا ہے، مریم اورنگزیب
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسطرح کے بیانات سے اداروں کو متنازعہ بنایا جاتا ہے،سپریم کورٹ نے فواد چوہدری کو تاخیر سے طلب کیا ہے،دو اڑھائی مہینوں سے جیسے بیانات دے رہے ہیں،
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری نیب کورٹ اور سپریم کورٹ کے خود ساختہ ترجمان بنے ہوئے ہیں، ان بیانات پر فواد چوہدری کو نیب کو بھی طلب کرنا چاہیے،اسطرح کے بیانات سے اداروں کو متنازعہ بنایا جاتا ہے،فواد چوہدری کے بیانات عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہیں،