اسلام آباد :30اکتوبر 2011 فیصلہ کن لمحہ تھا ،وزیراعظم عمران خان کا ٹوئٹ
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تیس اکتوبردوہزارگیارہ پاکستان کی تاریخ کافیصلہ کن لمحہ تھا،اس دن پاکستان بدلہ اور نوجوانوں میں سیاسی شعور بیدار ہوتے دیکھا اور تحریک انصاف نے بغیر خون بہائے 2 جماعتی نظام اور اسٹیٹس کو توڑا۔
30 اکتوبر2011 کو مینارپاکستان پر تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہوا تھا۔