کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سے ایف ایس پی کے 38 افسران گروپ کی ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فیڈرل سروس آف پاکستان (ایف ایس پی) کے 38 افسران گروپ کی ملاقات کی ،ملاقات میں وزیر تعلیم سردار شاہ، مشیر مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ کلیم امام، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، مختلف محکموں کے سیکریٹریز شریک ہوئے
وزیراعلیٰ سندھ نے ایف ایس پی سے خطاب کرتے ہوئے کہاسندھ ملک کا 70 فیصد روینیو جنریٹ کرتا ہے، ملک کے 70 فیصدگیس سروسز سندھ میں ہیں اور سندھ میں دنیا کا چھٹا بڑا کول رسروس تھر میں ہیں،تھر کول سے سندھ حکومت نے اپنا پیٹ کاٹ کر کول مائننگ کی ہے،
مراد علی شاہ کا کہنا تھا انشاء اللہ دسمبر میں ہم تھر کول سے بجلی پیدا کریں اور یہ سندھ اور پورے ملک کے لیے بڑے جشن ہوگا،ہم اب کے سی آر کا کام شروع کروانے جا رہے ہیں،کے سی آر 41 کلومیٹر ہوگا اور مختلف بی آر ٹیز کے سی آر کو فیڈ کریں گی،کے سی آر انشاء اللہ جلد چائینیز کی مدد سے شروع ہوجائے گا،