اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کی ملاقات
پاکستان کے دورے پر موجود ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی دفتر خارجہ آمد، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ایرانی ہم منصب جواد ظریف نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سلامتی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پاکستان کے ایک روزہ دورے میں پر اسلام آباد پہنچے، وہ وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران ایرانی وزیر خارجہ کا دوسرا دورہ پاکستان ہے۔