لاہور:شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع
بدھ کے روز شہباز شریف کو نیب نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا۔ احتساب عدالت کے جج نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ آپ کو یہاں کون لایا ہے؟۔ شہباز شریف نے جواب دیا کہ جج صاحب، مجھے نیب والے لے کر آئے ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ سیشن کب تک ہے؟۔
تفتیشی افسرنے انہیں بتایا کہ شہباز شریف 7 نومبر تک جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور اسی روز انہیں احتساب عدالت لاہور میں پیش کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جسمانی ریمانڈ میں صرف متعلقہ احتساب عدالت ہی توسیع کرسکتی ہے، جس پر عدالتی نے شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع کردی۔
اس سے قبل لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف کا 3 روزہ رہداری ریمانڈ منطور دیا تھا۔