لاہور: صوبائی وزیراسکولز ایجوکیشن کی’’گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے اورکلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام‘‘ میں شرکت
صوبائی وزیراسکولز ایجوکیشن مراد راس نے سی ڈی جی گرلز ہائی اسکول کبوتر پورہ میں’’گلوبل ہینڈ واشنگ ڈے اورکلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام‘‘کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بچوں کو ہاتھ دھونا سکھانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انہیں مختلف بیماریوں سے بچایا جا سکے۔
صوبائی وزیر مراد راس نے طالبات میں سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک بھی تقسیم کئے اور مرمتی کام کا بھی افتتاح کیا۔
تقریب میں مختلف مقررین نے طالبات کو صحت مند زندگی کی افادیت سے آگاہ کیا۔
بچوں نے جراثیم کو مار بھگانے کے عزم کے ساتھ ہاتھ دھونے کی مشق بھی کی۔