Oct 31, 2018 03:15 pm
views : 480
Location : Mubarak Village
Karachi- Maritime Agency and other organizations Operation complete
کراچی :میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور دیگر اداروں کا مبارک ولیج پر جاری آپریشن مکمل
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مبارک ولیج کے ساحل پر تیل کے رساؤ سے پیدا ہونے والی آلودگی کو صاف کرنے کے لئے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور دیگر اداروں کے تعاون سے جاری آپریشن مکمل کر لیا گیا ۔
آپریشن میں پاک بحریہ کے سو سے زائد جوانوں نےساحل کی صفائی میں حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کی دوران 15 ٹن سے زائد آئل ویسٹ کو ساحل سے صاف کیا گیا۔
مقامی ماہی گیروں نے ساحل کے صفائی کے لئے پاک بحریہ کے آپریشن کو سراہا، جوانوں کی تعریف کی اور بحریہ کی حق میں نعرے لگائے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ سمندری ماحول کے تحفظ کے لیے اپنا بھر پورکردار ادا کرتی رہے گی۔