کراچی،شہر کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعتوں کا احتجاج
سپریم کورٹ نے توہین رسالت کیس میں آسیہ بی بی کو بری کردیا ہےجس کے بعد ملک بھرمختلف شہروں میںمذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں نمائش ،بلدیہ،حب ریور روڈ،ٹاور،نیٹی جیٹی،اسٹار گیٹ ،قائد آباد،سہراب گوٹھ پر احتجاج کیا جارہاہے،مظاہروں میں شریک افراد آسیہ بی بی کی پھانسی کا مطابہ کر رہے ہیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شخص کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور یہاں پر صرف اللہ کا قانون اور شریعت محمدیﷺ ہی چلے گی،عاشقان رسول ﷺ قربانیوں سے نہیں گھبراتے۔