کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں محض 40 پوائنٹس کا معمولی اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (31 اکتوبر 2018ء) کو مارکیٹ میں معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس محض 40 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے بعد 41649 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 356 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 165 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 176 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 15 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔