اسلام آباد،لیڈر آف دی ہاؤس ثابت کریں کہ این آر او کس نے مانگا،سیاست چھوڑ دوں گا،شہباز شریف
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہےکہ حکومت نے 75 دنوں میں عوام کا اعتماد کھودیا ہے،وزیراعظم بتائیں کس نے اور کب این آر او مانگا اوراس کا گواہ کون ہے؟،لیڈر آف دی ہاؤس نے غلط بیانی سے کام لیا۔ شہبازشریف نے پیش کش کی کہ ثابت کردیں کس نے این آر او مانگا،سیاست چھوڑ دوں گا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے ایوان میں اظہارِ خیال کرتےہوئےکہا کہ نواز شریف کے دور میں سعودی عرب نے تین سال تک مفت تیل فراہم کیا، ماضی میں سی پیک کو موجودہ حکومت نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا، ملک میں جاری مہنگائی سے متعلق انھوں نے کہا کہ حکومت نےعوام پر مہنگائی کے بم گرائے ہیں،بجلی کی قیمت بڑھا کر کسان کو مشکل میں ڈال دیا،پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ نہ جانے کب پورا ہوگا،حکومت نے 75 دنوں میں عوام کا اعتماد کھودیا ہے۔
انھوں نے مزید کہاکہ میرا نام لے کر بتایا گیا کہ بجلی کے مہنگے ترین منصوبے لگائے گئے،مہنگی بجلی کی بات سچ نکلی کو معافی مانگوں گا۔ن لیگ نے بجلی کے سستے ترین منصوبے لگائےہیں تاہم قومی منصوبوں پر حکومت سنجیدہ نہیں ۔