اسلام آباد، غریب ملک میں سبسڈی دے کر ہم کوئی کمال نہیں کررہے، پرویز خٹک
وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک ارب روپے ہم ان لوگوں کو جو بے روزگار ہورہے ہیں ان کی گاڑیاں خرید رہے ہیں اور وہ ادائیگی ان کو کررہے ہیں تاکہ ان کو نقصان نہ ہو یہ سارے ملاکر بیس پچیس ارب روپے اضافی اخراجات ہیں ہمارے ساتھ موازنہ نہ کیا جائے، ہمیں محض خدوخال دکھایا گیا ہے۔
پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد اور پنجاب بس ٹرانزٹ پروگرام دونوں میں سبسڈی دی گئی ہے لیکن ہم اربوں روپے کے مقروض ہیں اور ہم قرضہ لینے کیلئے لوگوں کی منتیں کرتے ہیں۔ ایک غریب ملک میں بیس روپے کا ٹکٹ لے کر چھ ، سات یا آٹھ ارب روپے کی سبسڈی دے کر ہم کوئی کمال نہیں کررہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے صوبے کے بی آر ٹی میں ایک روپے کی سبسڈی نہیں ہوگی اور انشاء اللہ دس سال نفع میں رہے گا۔ یہ تمام چیزیں ریکارڈ پر موجود ہیں، اعداد وشمار بالکل درست ہیں۔ میں غلط بیانی پر معذرت کرنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کروں گا۔