Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 31, 2018 07:10 pm views : 473

Islamabad- PML(N) Leader Ayaz Sadiq Adresess In NA
  • Urdu

اسلام آباد، عمران خان قوم سے خطاب کے دوران کشمیر کا ذکر کرنا کیوں بھول گئے، ایاز صادق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ میں مانتا ہوں وزیر اعظم عمران خان کو کشمیر کا بہت دکھ اور درد ہے تاہم قوم سے خطاب کے دوران وہ کشمیر کا ذکر کرنا کیوں بھول گئے کیا یہ مسئلہ عمران خان کیلئے اہم نہیں تھا یا کہیں سے انہیں کہا گیا تھا کہ کشمیر کا ذکر نہ کریں۔
پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹرین کی مشاورت سے 24 دسمبر 2017ء کو پہلی اسپیکر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا مگر مگر افسوس سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ آج کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے دوستوں نے اس کانفرنس میں شرکت سے معذرت کی جبکہ اسپیکر کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور جے یو آئی ایف کے ارکان شریک تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر کانفرنس میں روس کا ایک وفد چالیس ارکان لے کر آیا، ترکی کا ایک وفد چالیس ارکان کے ساتھ آیا، ایران کا ایک وفد چالیس ارکان کے ساتھ پہنچا، افغانستان کے وفد نے بیس ارکان کے ساتھ شرکت کی اور چائنا کے وفد نے بھی بیس ارکان کے ساتھ اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔ کانفرنس میں روس، ترکی، ایران، افغانستان کے اسپیکر وفد کی سربراہی کررہے تھے۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اسپیکر کانفرنس کے انعقاد کے بعد روسی صدر ولادی پیوٹن کا پیغام آیا کہ اسے سالانہ پروگرام کا حصہ بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اب نومبر میں اگلی اسپیکر کانفرنس ایران میں منعقد ہونے جارہی ہے ۔

Recent News

Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Pakistan Stock Exchange crash 1:11
Pakistan Stock Exchange crash
Apr 02, 2026 01:50 pm
Heavy Rain Hits Karachi 1:05
Heavy Rain Hits Karachi
Apr 02, 2026 12:00 pm
Trump Signals Escalation in Iran Conflict 1:41
Trump Signals Escalation in Iran Conflict
Apr 02, 2026 11:00 am
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved