div align="right">صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 11 سال سے بند کراچی سے دھابیجی لوکل ٹرین
کا افتتاح کردیا، دھابیجی ایکسپریس کے نام سے چلنے والی لوکل ٹرین دھابیجی
سے کراچی سٹی اسٹیشن کے لیے صبح 6 بجے اور شام 5 بجے جب کہ کراچی سٹی
اسٹیشن سے دھابیجی کے لیے ٹرین صبح 7 بجے اور شام پونے 6 بجے روانہ ہوگی۔
لوکل ٹرین کا کرایہ 25 سے 80 روپے ہوگا اور یہ ڈرگ روڈ، ملیر سٹی، لانڈھی
اور بن قاسم اسٹیشنوں سمیت 7 اسٹیشنز پر رکے گی۔ لوکل ٹرین پر یکم نومبر کو
مفت سفر کیا جاسکے گا۔
تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے مسائل میں
ٹرانسپورٹ کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ماضی میں سب سے اچھا اور خوبصورت نظام ٹرین
تھا جو بند ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ آج ضرورت محسوس ہورہی ہے کہ گرین لائن اور اورنج لائن
چلائی جائے، ملک کے ساتھ ساتھ ریلوے کو بھی بہت بری طرح سے لوٹا گیا،ریلوے
کا فریٹ سازش کے تحت
ختم کی گئی۔