اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان سے
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی ملاقات
وزیر
اعظم عمران خان سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں باکسر عامر خان نے وزیر اعظم
عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس
موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ
پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کا خواہاں ہوں۔ پاکستان
کے نوجوانوں میں کھیل کے شعبے میں بے انتہا صلاحیتیں موجود ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ
نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انکی توانائیوں کا مثبت استعمال
حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے باکسنگ کے شعبے میں عامر خان کی جانب سے کی گئی پیش کش کا خیر مقدم بھی کیا۔