لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان
بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان
بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے
والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے سو روزہ ایجنڈے پر ہونے والی پیش
رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سو روزہ ایجنڈے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی
ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محکمے اہداف کے حصول کیلئے دن رات ایک کر
دیں۔وزیراعظم عمران خان کا سو روزہ ایجنڈا خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان
کا ایجنڈا ہے۔ سو روزہ ایجنڈے پر پیش رفت کے حوالے سے صوبہ پنجاب لیڈ لے
گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے
کیلئے صوبائی سطح پر بھی ایگزیکٹو کونسل قائم کر دی گئی ہے۔میں سو روزہ
ایجنڈے پر ہونے والی پیش رفت کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں۔نوجوانوں
کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ایجنڈے میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر وزیراعظم کے سو روزہ ایجنڈے کو پایہ
تکمیل تک پہنچانا ہے،وزیراعظم عمران خان کے سو روزہ ایجنڈے پر عملدرآمد ہر
صورت یقینی بنایا جائے۔مقررہ مدت کے اندر پیش رفت ہونی چاہیے۔
اجلاس میں وزیراعظم کے سو روزہ ایجنڈے کے صوبے سے متعلق 15 نکات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، چیئرمین
منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔