div align="right">وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے پاکستان
میں مقیم متحدہ عرب امارت کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی۔
اس
موقع پر مخدوم خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ
کاری کے وسیع پیمانے پر مواقع موجود ہیں خاص
طور پر پیٹرو کیمیکل اور پانی سے بجلی پیدا کرنے کے سیکٹرز میں ،متحدہ عرب
امارات ان شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے فائدہ اٹھا سکتا ہے ،پاکستان اور
یو اے ای کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ باہمی تعلقات
کو مزید وسعت دی جائے ۔
ان
کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے دوستانہ
پالیسیاں مرتب کی ہیں ، متحدہ عرب امارات کی پارکو میں سرمایہ کاری کو
قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،امید ہے کہ باہمی معاشی تعاون کو نئی جہت دینے
کیلئے نئی راہیں تلاش کی جائیں گی۔