اسلام آباد، ججز نے جو فیصلہ دیا آئین کے مطابق ہے، وزیر اعظم عمران خان
وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ کا
ایک فیصلہ آیا ہے، ججز نے جو فیصلہ دیا وہ آئین کے مطابق ہے، سپریم کورٹ کے
فیصلے پر چھوٹے سے طبقے نے ردعمل دیا ہے، عدالتی فیصلے کے خلاف استعما کی
گئی زبان درست نہیں، ملک کا کوئی قانون قرآن وسنت کے خلاف نہیں
ہوسکتا،پاکستان کا آئین قرآن وسنت کے تابع ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ سے عشق کے بغیر
ایمان نامکمل ہے، مدینے کے بعد پاکستان اسلام کے نام پر بنا، اسلامی ریاست
میں کوئی قانون اسلام کے منافی نہیں ہوسکتا، پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کا
معاملہ او آئی سی میں اٹھایا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ
خاکوں پر اقوام متحدہ میں بات کی ہے۔ ہم مشکل معاشی بحران سے نکل رہے
ہیں،سڑکیں بند ہونے سے مزدوروں کا نقصان ہورہا ہے، سڑکیں بند کرنا اسلام کی
خدمت نہیں، ملک دشمنی ہے۔