لاہور:مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی چند دنوں کے لیے مؤخر کر دی
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آل پارٹیز کانفرنس کے لیے کوششیں وقتی طور پر ترک کرتے ہوئے اے پی سی چند دنوں کے لیے مؤخر کر دی ہے۔
جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اے پی سی سے متعلق تجاویز دیں جن پر غور کیا گیا، راجہ ظفر الحق نے آگاہ کیا کہ ن لیگ کا اعلیٰ سطح وفد شریک ہوگا، اب اتفاق ہوا ہے کہ اے پی سی سے قبل پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہو۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پارلیمانی قائدین اے پی سی سے متعلق اجلاس میں شریک ہوں گے جن میں شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کا اجلاس بھی اس سلسلے میں منعقد ہوگا جس کے فیصلے سے لیگی قیادت کو آگاہ کریں گے۔