اسلام آباد: وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، دوران ملاقات امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعت و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے پیغام میں کہا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو کی گئی ہے۔
فواد چوہدری کے مطابق ملاقات میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ان حالات میں متحد ہے۔