کراچی : وزیر بلدیات سندھ کی زیرصدارت LDA کااجلاس
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی LDA میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے عزیز میمن سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک کی ۔
اجلاس میں LDA کے مختلف منصوبوں اور آ ئندہ کے منصوبوں پروزیر بلدیات کو مکمل بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ عوام کو سستے اور آسان اقساط پر زمین اور گھر فراہم کرنا پیپلز پارٹی کا منشور ہے اس کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔اداروں میں افسران اور ملازمین جب وقت پر نہیں آئیں گے اور عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے تب تک ہم اپنا ٹاسک حاصل نہیں کرسکتے۔